نیا صوبہ ……….رانا فراز نون

حیرت انگیز ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے قیام کے اعلان کے بعد یہ بات اہمیت اختیار کرگئی ھے کہ آئندہ الیکشن میں سرائیکی وسیب کا کردار اہم ہوگا کیونکہ اس وقت اسٹیبلیشمنٹ اور میاں محمد نواز شریف کی تلخیاں عروج پر ہیں اسٹیبلشمنٹ کا رویہ بتارہاھے کہ وہ آئندہ پی ایم ایل این کو مسند اقتدار پر دیکھنا نہیں چاھتی لہزا لہوری شیر کو سرائیکی جال میں پھنسانے کے لئےتیاریاں مکمل ہیں اور جنوبی پنجاب صوبہ محاز اعلان کیا گیا یہ بات وسیب کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے کہ سرائیکی صوبہ تحریک بھی اہمیت اختیار کرگئی ھے کہ اسٹیبلشمنٹ بھی سمجھ چکی ھے کہ وسیب میں اس وقت مقبول نعرہ سرائیکی صوبے کا نعرہ ھے اس کے علاؤہ یہاں نواز شریف کا مقابلہ کرنا محال ہوگا اب ہم وسیب کے لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا ہمیں چاھئے کہ اس کے مخالف کوئی ردعمل نہ دیں اور صوبہ محاز کو الیکشن میں جانیں دیں اگر صوبہ محاز کچھ سیٹیں لینے میں کامیاب ہو بھی جاتا ھے تو یہ بات بھی سرائیکی تحریک کے کھاتے میں ہی جائے گی اور اگر خداناخواستہ ہماری نہ سمجھی اور عجلت بازی کے سبب جنوبی پنجاب صوبہ محاز ناکام ہوجاتا ھے اور نواز شریف سیٹیں لے جانے کامیاب ہوگیا تو پھر یاد رکھو ہم کئی سو سال بعد بھی پنجاب کے چنگل سے آزاد نہیں ہوسکیں گے ایسا نہ ہوکہ جیسے ہم نے آج اپنے اپر کے علاقے کھودئیے ہیں اور باقی بچ جانے والے اضلاع بھی سرائیکی نام سے ہی محروم ہو جائیں ہاں ہمیں مختلف فورم قائم کرکے اس کے زریعے صوبہ محاز اور سیاسی ناخداوں پر اپنا پریشر ڈویلپ کرکے جنوبی پنجاب صوبے میں پاک پتن جھنگ خوشاب میانوالی ٹانک ڈی آئی خان خوشاب بکھر کو بھی اس صوبے کا حصہ بنانے کی مانگ کی جائے ۔ آپکا سرائیکی صوبہ نواز شریف کی سیاسی موت کے بعد ہی میسر ہوسکتا ھے لہزا ہم نے متحد ہوکر نواز شریف کو سیاسی طور پر کمزور کرنا ھے اور ہمیں فلحال جنوبی پنجاب صوبہ محاز پر اعتماد کرنا ھو گا لہزا ہمیں ان پر بے جا تنقید سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ بل اخر صوبہ کا نام سرائیکی یا سرائیکستان صوبہ ہی ہو گا ۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*