ملک کے دیگر شہروں کی ملتان میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں —ملتان (نمائندہ سرائیکستان )

 

ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) ملک کے دیگر شہروں کی ملتان میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، احتجاجی مظاہرے کئے گئے، سیمینار ز منعقد کئے گئے مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہ کم ازکم 30ہزار روپے ، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کے خاتمے، مزدوروں کی خوشحالی کے لئے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ،خواتین ورکرز کو مساویانہ حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیااور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچنے، ٹریڈ یونینز پر آئے روز پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی اس سلسلے میں پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر گارمنٹس اینڈ جنرل ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام ممتاز آباد سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جنرل سیکریٹری مسز فریدہ ظہیر تاج نے کی جبکہ اس موقع پر حافظ عاطف ریاض ،خادم حسین، محی الدین، فیاض الہی، چوہدری محمد شریف ،اللہ رکھا، چوہدری امداد ،محمد ناصر، رانا طاہر ظریف ، زاہد اقبال، مریم فیصل بھی موجود تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی پنشن میں کم از کم 50فی صد اضافہ کیا جائے ، ڈیتھ گرانٹ کو دس لاکھ، میرج گرانٹ پر پانچ لاکھ دیئے جائیں ،فیکٹریوں، کارخانوں، بھٹہ خشت ، صنعت اور گھریلو ملازمین پر قوانین محنت لاگو کئے جائیں ، اسی طرح پاکستان ریلوے لیبر یونین و ریل مزدور اتحاد کے ڈویژنل صدر سید محمد شریف کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سے نواں شہر چوک تک محنت کشوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر واپڈا پیغام یونین کے چوہدری محمد نواز چدھڑ، سیکریٹری اللہ دتہ ساجد ، جماعت علی شاہ، سلیم عباس صدیقی، عاطف زیدی بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم شکاگو سمیت دنیا بھر کے محنت کش مزدوروں کے حقوق کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوامی ورکرز پارٹی کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نواں شہر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کی قیادت صدر صبیحہ چوہدری، لیبر سیکریٹری کامریڈ یامین ، حقوق انسانی کمیشن کے رہنما نذیر احمد، رکشہ یونین کے صدر پرویز اقبال بودلہ، مبشر حسن، طالب حسین ، ملک سرفراز ، حفیظاں بی بی، شاہد محمود لودھی، خلیل احمد، فرحت عباس نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ یونینز پر آئے روز پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں موجودہ لیبر قوانین پر عملدر آمد نہیں کیا جارہا ہے سرمایہ داروں کو مزدوروں کا استحصال کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچا جا رہا ہے عوامی ورکرز پارٹی آج کے دن پاکستان کے محنت کشوں کے استحصال کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے انجمن مزارعین ملتان کے زیراہتمام ضلعی صدر مہر شریف سیال کی قیادت میں بھی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پرانا شجاع آباد روڈ زراعتی فارم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں درجنوں مزارعین نے شرکت کی جبکہ پاور لومز لیبر یونین کے رہنما اکرم نوری کی قیادت میں نواں شہر چوک پرمحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر اکرم نوری کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، پاورلومز صنعت کو تباہی سے بچایا جا ئے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاور لومز طبقہ بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*