ینگ ڈاکٹز کا مطالبات کے حق میں نشتر کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ—–ملتان (نمائندہ سرائیکستان )

 


ینگ ڈاکٹز کا مطالبات کے حق میں نشتر کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں نشتر کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رہنماﺅں ڈاکٹر خلیل، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خضر حیات نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں چار ہزار مریضوں کے لئے دس ڈاکٹرز بھی نہیں ہیں نہ ہی محکمہ صحت نئی بھرتیاں کر رہا ہے اسی طرح ڈاکٹر ز کی تنخواہوں میں نہ اضافہ کیا گیا ہے نہ ہی ہاﺅس رینٹ دیا جارہا ہے یہاں تک کہ ڈاکٹرز کی سیکیورٹی کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں اور احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مشیر صحت سلمان رفیق کوبار بار اس سلسلے میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر آج تک اس پر عملدر آمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین ڈاکٹرز، عملہ ، ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتال نشتر میں جب ایسی صورتحال ہو گی تو نہ جانے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں کیا حالت ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب جاتے جاتے کم از کم صحت کے منصوبوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے جائیں تاکہ جنو بی پنجاب کے بڑ ے ہسپتال نشتر میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریض صحت کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں ڈاکٹرز برادری کے جائزمطالبات تسلیم کئے جائیں

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*