آئندہ پانچ سال میں پنجاب ایسا صوبہ ہو گا جو چوزہ ایکسپورٹ کرے گا :نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک

 

آئندہ پانچ سال میں پنجاب ایسا صوبہ ہو گا جو چوزہ ایکسپورٹ کرے گا :نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے کہا ہے کہ آسٹروچ کا پودامیں خود اپنے ہاتھوں سے لگایا ہے پولٹری میں اس سے بڑی اور کوئی انڈسٹری نہیں سی پیک بن رہا ہے جس میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ آسٹروچ اور ڈرگ کی ہے اور آسٹروچ کی انٹرنیشنل سطح پر مانگ ہے یہ انڈسٹر ی تب چلے گی جب سب مل کر محنت کریں گے اور ہر 6ماہ بعد بیسٹ فارم کی خصوصی طور پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پنجاب آسٹروچ ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا جبکہ سیکریٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے اس موقع پر پنجاب آسٹروچ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پیٹرن انچیف اکرام بلوچ، چیئرمین یوسف رندھاوا ،صدر رانا خالد فاروق، جنرل سیکریٹری عمران چوہدری، سینئر نائب صدور میاں عمران، محمد شفیق، جونیئر نائب صدر وحید انجم، فنانس سیکریٹری محمد رحمان لیاقت، انفارمیشن سیکریٹری رضوان ساجد، لیگل ایڈوائزر فرخ قیصرانی، ریسرچ ایڈوائزر مظہر اکرم سے حلف لیا مہمان خصوصی سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق، ڈاکٹر طلحہ، کرامت شیخ تھے نسیم صادق نے مزید کہا کہ آسٹروچ کو فارم پر تیار کرنے والوں کا ایک ایک میسج میری رہنمائی میں اضافہ کرے گا اس انڈسٹری کے قیام کے لئے دن رات محنت کی اور آنے والے پانچ سالوں میں پنجاب ایسا صوبہ ہو گا جو چوزہ ایکسپورٹ کرے گا سوا لاکھ چائینیز پاکستان آ رہے ہیں ایسے حالات میں اس انڈسٹری کو انشاءاللہ عروج پہنچے گا ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر سطح پر جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں جبکہ پنجاب آسٹروچ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پیٹرن انچیف اکرام بلوچ، چیئرمین یوسف رندھاوا ،صدر رانا خالد فاروق، جنرل سیکریٹری عمران چوہدری اور کرامت شیخ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شتر مرغ پہلی بار سامنے آ یا ہے اور ہم بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہیں اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری لائیو سٹاک سے ملتان میں آسٹروچ کا دفتر، فیڈ، ڈاکٹر ، سبسڈی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں جس پر نسیم صادق نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے لئے ایک ایک پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں انشاءاللہ ان کے مسائل کے حل کے لئے وہ دن رات ایک کر دیں گے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*