صوبہ جنوبی پنجاب خطہ کے کروڑوں مظلوم و محروم طبقات کا حق ہے: مرزا فاروق جان

صوبہ جنوبی پنجاب خطہ کے کروڑوں مظلوم و محروم طبقات کا حق ہے: مرزا فاروق جان
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب خطہ کے کروڑوں مظلوم و محروم طبقات کا حق ہے اسی لئے انہیں ان کا حق حقیقی معنوں میں دیا جائے ماضی کی طرح سیاسی پوائنٹ سکورننگ نہ کی جائے بہاولپور، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژنوں پر مشتمل صوبہ بننے سے جنو بی پنجاب کی عوام کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کروڑوں مظلوم عوام عرصہ سے محرومیوں کا شکار ہیں تعلیم و صحت سمیت شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے نوکری کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جب الگ صوبہ ہو گا تو یقینا اس خطہ کی بہتری کے لئے توجہ دی جائے گی زراعت سے وابستہ 70فی صد کسان بھی آج بدحالی کا شکار ہیں بہتر پالیساں نہ ہو نے کی وجہ سے بالخصوص جنوبی پنجاب کی عوام مسائل در مسائل کا شکار ہے جنو بی پنجا ب صوبہ محاذ کی الگ صوبہ کے قیام کے لئے کاوش یقینا احسن اقدام ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے تمام عوامی نمائندے اب جنو بی پنجاب کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں اور ووٹر کی عزت کا بھی خیال رکھیں جو انہیں اپنا قیمتی ووٹ شدید گرمی میں کھڑے ہو کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ کا قیام اے پی ایم ایل کے منشور میں پہلے سے ہی شامل ہے عوام نے عام انتخابات میں موقع دیا تو اے پی ایم ایل اس سلسلے میں اولین کردار ادا کرے گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*