جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کا قیام خوش آئند ہے : ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ، ملک احمد کامران مگسی

جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کا قیام خوش آئند ہے : ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ، ملک احمد کامران مگسی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) سرائیکی صوبہ موومنٹ کے مرکزی صدر ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک احمد کامران مگسی نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کے لئے جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کا قیام خوش آئند ہے جو کہ علیحدہ صوبہ کے لئے سرائیکی صوبہ موومنٹ کی آئینی، قانونی ، تاریخی و ثقافتی جدوجہد کے نتیجے میں سرائیکی وسیب کے منتخب نمائندے میدان میں آئے انہوں نے کہا کہ جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماﺅں کو ابھی سرائیکی علاقہ، صوبے کے نام اور سرائیکی وسیب کے عوام کے مطالبات سے آگاہی نہ ہے کیونکہ یہی لوگ ماضی میں مخالف کا کردار ادا کرتے رہے ہم انہیں صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے لوگ سمجھ کر معاف کرتے ہیں اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماﺅں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ علیحدہ صوبہ کے قیام کے لئے اپنے اقدام اور سرائیکی خطہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پر قائم رہیں گے اور سرائیکی صوبہ موومنٹ کے کارکن تمام تر تحفظات کے باوجود ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ایسا نہ ہو کہ ایک ٹیلی فون کال پر وہ بھاگ جائیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں نام و نہاد بڑی جماعتیں سرائیکی عوام کے ووٹ سے کھیل کر منتخب ہو کر ایوانوں میں جاتی رہیں مگر اب یہ کھیل نہیں چلے گا الگ صوبے کا قیام انشاءاللہ جلد عمل میں آئے گا اور سرائیکی خطہ کی کروڑوں عوام کی محرومیاں ختم ہوں گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*