پیپلز پارٹی کا لیہ میں جلسہ جنو بی پنجاب کا سیاسی نقشہ تبدیل کرکے رکھ دے گا:ر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ


پیپلز پارٹی کا لیہ میں جلسہ جنو بی پنجاب کا سیاسی نقشہ تبدیل کرکے رکھ دے گا:ر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ نے دیگر رہنماﺅں ملک صفدر پہوڑ، شیخ جاوید اختر، عزیز الرحمن، فردوس جمال ایڈووکیٹس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور پاکستان کو استحکام دیا10مئی کو پیپلز پارٹی کا لیہ میں جلسہ پاکستان خصوصاً جنو بی پنجاب کا سیاسی نقشہ تبدیل کرکے رکھ دے گا پیپلز لائرز فورم لیہ میں ہونے والے جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنے قائد بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے آمریت کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*