ب ملازمتوں کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا۔ وسیب کے کروڑوں لوگوں کو صوبہ دیا جائے: ظہور دھریج

ب ملازمتوں کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا۔ وسیب کے کروڑوں لوگوں کو صوبہ دیا جائے: ظہور دھریجہ
ملتان(نمائندہ سرائیکستان)سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے سرائیکی وسیب کے اضلاع کی ملازمتوں کیلئے 20 فیصد کوٹے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملازمتوں کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا۔ وسیب کے کروڑوں لوگوں کو صوبہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا حصہ 20 فیصد نہیں 50 فیصد ہے اور اب جب کہ موجودہ حکومت کے ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں تو عمل درآمد کون کرائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کا تعلق صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی ہے ۔ ان ملازمتوں میں سی ایس ایس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کسٹمز، بینکس، واپڈا، پی آئی اے ، نادرا، پولیس ، آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایف آئی اے، جیل خانہ جات ، پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئر فورس، لیکچرر شپ و دیگر ملازمتیں شامل ہیں ‘ دیکھنا یہ ہے کہ سرائیکی وسیب کو آج تک کیا ملا؟

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*