جنو بی پنجاب محاذ کے اراکین الگ صوبے کا ڈھونگ رچاکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے: ملک نسیم لابر

جنو بی پنجاب محاذ کے اراکین الگ صوبے کا ڈھونگ رچاکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے: ملک نسیم لابر
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پیپلز پارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم لابر نے کہا ہے کہ جنو بی پنجاب محاذ کے اراکین الگ صوبے کاڈھونگ رچاکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور موقع پرست نکلے صرف پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس کے منشور میں الگ صوبہ کا قیام ہے باقی تمام پارٹیاں الگ صوبے کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہیں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ہر قومی و صوبائی سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور حیران کن نتائج دے گی اور آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنماﺅں جنرل سیکریٹری اے ڈی بلوچ، ساجد بلوچ، افتخار ملک، ملک طارق کھو کھر ، مظہر نواز ، منظور قادری ، خواجہ عمران، چوہدری یسین، رضوان ہانس،خلیل راں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ملک نسیم لابر نے مزید کہا کہ جنو بی پنجاب محاذ کے کرتا دھرتاﺅں نے پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹے اور الگ صوبے کا نعرہ لگایا لیکن ابن الوقت لوٹوں کو سرائیکی خطہ کی عوام کی پذیرائی نہ ملی تو انہوں نے پی ٹی آئی کی راہ لی پی ٹی آئی مفاد پر ستوں اور ابن الوقت کو ٹولہ ہے جو جمہوریت کو کمزور کرنے پر تلاہوا ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو نے کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کے منصوبے خاک میں ملا دیئے کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے اور کراچی کا امن کسی صورت تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*