سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے جنو بی پنجاب صوبہ کے قیام کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

 

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے جنو بی پنجاب صوبہ کے قیام کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، سرائیکی تنظیموں اور سٹیک ہولڈر سے رابطو کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے جنو بی پنجاب صوبہ کے قیام کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت جلد وسیب کی سرائیکی تنظیموں اور سٹیک ہولڈر سے رابطہ کریں گے شہباز شریف کو چاہیئے کہ وہ صوبے کے قیام کے لئے کمیشن قائم کریں جنو بی پنجاب صوبہ یا انتظامی یونٹ قابل قبول نہیں ہو گا مجھے ابھی تک نواز شریف کے ملتان میں جلسے کا دعوت نامہ نہیں ملا لیکن میں جلسے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں نواز شریف اس وقت مشکل وقت میں ہیں اور ان کی فیملی پر مشکل وقت آ رہا ہے میں پہلے بھی مشکل وقت مین ان کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی ان کے ساتھ ہوںنیب کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے تب ہی ان کا وقار بحال ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پی سی کالونی میں پریس کانفرنس میں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے نیب کا ادارہ عیب بن چکا ہے جس کا احتساب ہونا چاہیئے ایک معروف لیڈر پر 4.5بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا بلاوجہ الزام لگایا ایسے حالات میں جسٹس جاوید اقبال کو چاہیئے کہ وہ مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے جب بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دوسرے روز میاں نواز شریف کے ہمراہ ہم تعز یت کرنے گئے تو آصف زرداری نے مخدوم امین فہیم کی سیاست ختم کرنے کے لئے نواز شریف سے مدد مانگی تب میں نے اختلاف کیا تو خواجہ آصف نے میری بے عزتی کی اور وہ زبان استعمال کی جو میں دہرانا نہیں چاہتا یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے بعد میںمجھ سے معافی مانگی اور افسوس کا اظہار کیا میں مسلم لیگی ہوں مجھ سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں ملتان میں نواز شریف کے جلسے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور جاوید ہاشمی ہر مشکل میں نواز شریف کا ساتھ دے گا جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے لوگوں نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر تباہی پھیلا دی ہے میں گذشتہ تیس سال سے علیحدہ صوبے کا حامی ہوں کیونکہ صوبے کے قیام میں ہی ملک کی بقا ہے اس وقت اگرچہ بہاولپور، ہزارہ ،پوٹھو ہاڑ میں بھی صوبے کے قیام کی ڈیمانڈ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن پوری دنیا میں کہیں بھی 12کروڑ کا صوبہ نہیں ہو تا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی طرف سے انتظامی صوبے کی بات ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اس لئے ایک صوبہ جنو بی پنجاب یا سرائیکی بنا دیا جائے میں علیحدہ صوبے کے قیام کے لئے تحریک چلانے کا باضابطہ اعلان کر رہا ہوں اس سلسلے میں کمیشن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا وسیب آج بھی محرومیوں کا شکار ہے بے روزگاری، پسماندگی ہمارا مقدر بن چکی ہے ان حالات میں میرا یہ عزم ہے کہ میں جنو بی پنجاب صوبے کے قیام کی جدوجہد کی جنگ لڑوں گا اور جیت کر دکھاﺅں گا انہوں نے کہا کہ میں احتساب کے عمل سے گزرا ہوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کی درازی عمر، ان کے بچوں اور ان کے داماد کی خیر و برکت کے لئے دعا گو ہوں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ 35آدمیوں کا احتساب ہونا ہے جس میں میرا نام شامل نہیں ہے میں نے مہران بنک سکینڈل میں پانچ سال جیل کاٹی لیکن سرخرو ہو کر باہر آیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور دور تک وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے نواز شریف میرا ہیرو ہے کیونکہ وہ مشکل میں ہے اور لڑ رہا ہے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*