نیو ملتان کے تاجروں کی ہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ ، دھرنا ، لیگی رہنماﺅں اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج 15دن کیلئے مو_¿خر کر دیا


ملتان(نمائندہ سرائیکستان) انجمن تاجران نیو ملتان گلشن مارکیٹ کے رہنماوں چوہدری محمد الیاس ، حافظ شرافت علی ،راو لیاقت علی نے کہا ہے کہ مدنی چوک پر میٹرو دیوار برلن سے راستہ نہیں دیا گیا ،اب ہم خود راستہ بنائیں گے اور جنگلہ بس کے جنگلے اکھاڑ پھینکیں گے ، بار بار احتجا ج ، مطالبے کے باوجود ہمیں راستہ نہیں دیا گیا ، جس سے تاجروں کامعاشی قتل کردیا گیا ہے اور عوام کو ذلت آمیز طریقے سے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس ، اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ گلشن مارکیٹ میں مکمل شٹر ڈاون تھا ، جلوس گلشن مارکیٹ سے شروع ہوا اور اور چوک کمہارانوالہ سے ہوتا ہوا ، علی چوک ، دولت گیٹ ، حسین آگاہی ، گھنٹہ گھرسے چوک کچہری پر دھرنے کی شکل اختیار کیا اور یہ احتجاجی دھرنا کچہری پر جاری رہا جس پر سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں ، میئر ملتان چوہدری عبدالوحید آرائیں دیگر لیگی رہنماوں نے کمشنر ، اے اسی اور دیگر انتظامیہ سے اس حوالے سے بات چیت کی بعد ازاں وہ دھرنے میں آئے اور وحید آرائیں اور نوید آرائیں نے تاجر رہنماوں حافظ الیاس ، حافظ شرافت ، راولیاقت سے مذاکرات کیئے اور انہیں انتظامیہ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پندرہ دنوں میں انتظامیہ مدنی چوک پر راستہ بھی بنا کردے گی اور ٹریفک سگنل بھی لگائے جائیں ، آپ لوگ پر اطمینان رہیں اور انتظامیہ آپ کے مطالبے پر عمل درآمد کرے گی جس پر تاجر رہنماوں نے کہا کہ ہم نوید آرائیں اور وحید آرائیں کی یقین دہانی پر پندرہ روز تک دیکھیں گے اگر پندرہ روز میں عملدرآمد نہ ہواتو پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور ہم خود میٹرو جنگلے اکھاڑ پھینکیں گے اور خادم اعلی سمیت تمام اعلی حکام کے پتلے بھی نذر آتش کرینگے اس موقع پر رانا فہیم ، اکرم نیڈا ، ملک فضل عباس بھٹی ، جاوید اختر اعوان ، محفوظ خان ، نویدلودھی ، سلیم کمبوہ ، رانا فہیم ،ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ووٹ کو عزت دو کہنے والوں کو چایئے کہ وہ ووٹر کو عزت دیں اور مطالبات تسلیم کریں ہماراجائز مطالبہ ہے اس تقسیم کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہے اور سکول کے بچوں کو پہنچنے میں بہت دقت پیش آتی ہے اسلیئے مدنی چوک پر ہر صورت راستہ دیا جائے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*