وسیب کے لوگ جنوبی پنجاب یا انتظامی یونٹ کے حق میں نہیں ، سرائیکی صوبہ کے حامی ہیں: عابدہ حسین بخاری

 

وسیب کے لوگ جنوبی پنجاب یا انتظامی یونٹ کے حق میں نہیں ، سرائیکی صوبہ کے حامی ہیں: عابدہ حسین بخاری
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدر عابدہ حسین بخاری نے ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں شمیم اختر، رضیہ بی بی، مریم بی بی، گلزار شبیر، ناصرہ بی بی، عاصمہ بتول و دیگر خواتین ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے لوگوں نے سرائیکی اجرک پہن کر بھی سرائیکی وسیب کے عوام سے غداری کی ہے۔ وسیب کے لوگ جنوبی پنجاب یا انتظامی یونٹ کے حق میں نہیں بلکہ سرائیکی صوبہ کے حامی ہیں۔ عابدہ حسین بخاری نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بھول گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینٹ سے ایک صوبہ سرائیکی کا بل پاس کرایا جبکہ مسلم لیگ (ن) صوبے کے قیام میں رکاوٹ تھی اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سارے لوگ (ن) لیگ کا حصہ رہے ہیں آج الیکشن کے دن نزدیک آئے تو انہیں صوبہ کی یاد آگئی ہے۔ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور بلاول بھٹو سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کریں گے اور پیپلز پارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی۔ عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ آج عمران خان نا جانے کس منہ سے سید یوسف رضا گیلانی پر تنقید کر رہے ہیں۔ نشتر گھاٹ پل کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہی فنڈز فراہم کئے اور ہمیں فخر ہے کہ جتنے بھی سرائیکی وسیب میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سید یوسف رضا گیلانی کے جاری کردہ فنڈز سے ہوئے ہیں، (ن) لیگ کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ سرائیکی وسیب کے عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں صوبے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*