اولیاءاللہ، صوفیاءکرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات کا زریعہ ہیں

 

اولیاءاللہ، صوفیاءکرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات کا زریعہ ہیں_©_©: شفقت حسنین بھٹہ،سید طالب حسین پروا
ملتان( نمائندہ سرائیکستان ) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ اولیاءاللہ، صوفیاءکرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات کا زریعہ ہیں آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مغربی رسومات کو کسی طور نہ اپنایا جائے جو گمراہی کے راستے کی طرف لے کر جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک گیٹ میں سجادہ نشین مخدوم نواب دین عباسی، مخدوم سجاد حسین عباسی کے زیراہتمام برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت سید شرف الدین بو علی قلندرؒ کے چار روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلے میںمختلف سیاسی ، مذہبی، سماجی شخصیات کی دستار بند ی کے موقع پر کیا اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید قسور علی شمسی، حاجی خضر عباس جعفری، پروفیسر سید تنویر السبطین ، امجد عباس جعفری، سالار زورار غلام رسول، سید امتیاز حسین شاہ، سید اظہر عباس ، حاجی محمد صدیق قادری، قاضی غضنفر حسین اعوان، محمد ارشد میلسی، سید کوثر عباس، حاجی عنائیت حسین، خلیفہ الطاف حسین، شرف حسین شاہ، غلام عباس جعفری، سید علی اصغر رضوی، سید معصوم رضا حسین گردیزی، سید حسن محمود گیلانی، محمد شریف لالہ، سید مقیم الدین ، محمد اصغر، سید مقیم الدین، بابا محمدا مین گجر، شیخ الطاف حسین ، سید عون عباس ، محمد ارشد، محمد شفیق، محمد انور ،محمد اشفاق، ممتاز جاوید قلندری، محمد اشرف، محمود احمد،شیراز احمد ودیگر کی دستار بندی کی اور اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی ، امن، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی بعدازاںحضرت بو علی قلندرؒ کے پنکھوں کا جلوس سیکیورٹی انتظامات میں پاک گیٹ سے براستہ حرم گیٹ، نشاط روڈ، پل شیدی لال سے ہوتا ہوا دربار بابا گلزار شاہؒ حضرت بی بی پاک مائیؒ اختتام پذیر ہوا

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*