جو لوگ ہمت ہار جاتے ہیں وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے : مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ

جو لوگ ہمت ہار جاتے ہیں وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے : مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ
ملتان( نمائندہ سرائیکستان )سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہار جیت انسان کی عملی زندگی کا حصہ ہے جو لوگ ہمت ہار جاتے ہیں وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے تمام اتحادی گروپوں اور ناراض دوستوں کو ساتھ ملا کر پھر سے کمر بستہ ہونگے اور وکلاءکے اجتماعی مفاد کے لئے اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی طرف سے ہائیکورٹ و دسٹرکٹ بار کے انتخابات کے سلسلہ میں گروپس کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مرزا عزیز اکبر بیگ نے مذید کہا کہ کسی امیدوار کا فیصلہ کوئی شخص نہیں کرے گا بلکہ تمام اتحادی گروپس سے ایک ایک شخص کی نمائندگی کے طور پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو امیدواران کا متحدہ فیصلے کرے گی اور انتخابات میں سینیئرز و جونیئر کو مد نظر بھی رکھا ائے گا تقریب سے ممتاز نور ٹانگرہ،داﺅد وینس، وسیم ممتاز،رانا طفیل نون،سید ارباب شاہ،سجاد حیدر سپرا،رانا عارف کمال،مہر نجف چاون،فلک شیر،شیخ تنویر احمد،حافظ اللہ دتہ کاشف، مہر اقبال سرگانہ،ناصر حسین حیدری،نشید عارف گوندل ،عظیم پیرزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*