13 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی جلسہ، جمشید دستی اور شیخ رشید خطاب کریں گے :قدرت نیازی

13 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی جلسہ، جمشید دستی اور شیخ رشید خطاب کریں گے :قدرت نیازی
ملتان( نمائندہ سرائیکستان )عوامی راج پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر قدرت نیازی نے کہا ہے کہ 13 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 13 مئی کو جلسہ سے خطاب کریں گے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی راج پارٹی کا 13 مے کا جلسہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا_¶ مہم کا آغاز ہوگا جلسے کے بعد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی مہم تیز کردی جائے گی، قدرت نیازی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام بجٹ، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے وزیراعلی پنجاب نے کمیشن کی خاطر میٹرو بس منصوبہ دیا جو اس وقت اپنی افادیت کھوچکا ہے انہوں نے کہا ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے جس کا واحد حل صوبہ کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین صوبہ کے قیام میں مخلص نہیں یہ لوگ صرف سیاسی نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، قدرت نیازی نے کہا ہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے ہمیشہ الگ صوبہ کے قیام کی جدوجہد کی ہے اور اب بھی صوبہ کے قیام کے لیے مخلصانہ جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے عوامی راج پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور انتخابات میں کامیابی کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے، انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہوجائے گا کیونکہ ووٹرز اب جاگ چکا ہے ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والوں نے ووٹرز کو کبھی عزت نہیں دی جس کا خمیازہ ن لیگ کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا نواز شریف کی جانب سے اداروں پر تنقید اور جارحانہ رویہ کی مذمت کرتے ہیں میاں نواز شریف اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہوکر بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ان کا مستقل ٹھکانہ جلد جیل میں ہوگا

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*