تعلیم سب کا بنیادی حق ہے: قیصر اقبال پرنسپل ورکرز ویلفیئر سکول ملتان

 

ملتان( نمائندہ سرائیکستان )تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اور علم حاصل عین عبادت ہے ان خیالات کا اظہار قیصر اقبال پرنسپل ورکرز ویلفیئر سکول ملتان نے ترقی پسند آرگنائزیشن اورامن ترقی پارٹی کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت محمد علیم طاہر میاں شہزاد حسین ، محمد جمیل، سید محمد عارف نقوی، مشرف علی قریشی، عرفان لیاقت سنگھیڑا سے ملاقات کے دوران کیا۔قیصر اقبال ن ے ورکرز ویلفیئر سکول کے پرنسپل کے طور پر چارج سنبھالا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان کے مزدور پیشہ ، غریب مل ورکرز ، خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کے بچوں اور بچیوں کیلےءسکول گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے حالانکہ سکول میں بہت سی سہولیات کا فقدان ہونے کے باوجود یہاں کا دریسی عملہ محنت اور لگن سے طلبا و طالبات کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کر رہا ہے تعلیمی نصاب کے علاوہ یہاں پر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا بہت جلد یہاں پر طلبا وطالبات کی ذہنی ، فکری آرٹسٹ و دیگر مہارتوں میں اضافہ کیا جائے وفد نے ملاقات کے دوران سکول کے تعلیمی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں مزدور پیشہ متواسط طبقے کیلئے یہ سکول کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس موقع پر پرنسپل قیصر اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*