میاں انتظار حسین قریشی سچے عاشق رسول تھے : علامہ محمد فاروق خان سعیدی و دیگر مقررین کا نویں برسی پر خطاب

میاں انتظار حسین قریشی سچے عاشق رسول تھے : علامہ محمد فاروق خان سعیدی و دیگر مقررین کا نویں برسی پر خطاب
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان )جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ مجلس شہریان ملتان کے بانی صدر میاں انتظار حسین قریشی سچے عاشق رسول تھے انہوں نے ہمیشہ اسلام، پاکستان اور ملتان سے محبت کو زندگی کا مقصد بنائے رکھا وہ عمر بھر طاغوتی سامراجی طاقتوں کے خلاف سینہ سپر رہے مدینتہ الاولیاءکے عوام فرزند ملتان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام دربار عالیہ حضرت غوث بہاﺅالدین زکریا ؒ ملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میاں انتظار حسین قریشی اور ان کی والدہ محترمہ کے 9ویں سالانہ ختم شریف کے اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر رانا طاہر رزاق ،ڈاکٹر اکمل مدنی، خواجہ محمد فاضل، ہائی کورٹ بار کے صدر خالد اشرف خان، غلام مصطفی قریشی پپو بھائی، انجینئر خالد قریشی،ڈاکٹر طارق نیازی، ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مولانا غلام مصطفی محبوب، خطیب مسجد دربار شاہ رکن عالم، مولانا غلام درویش، قاری غلام شبیر گولڑوی، پیر امداد سہر وردی، شیخ علیم طاہر، راجہ محمد یونس بھٹی نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر اکمل مدنی نے کہا کہ میاں انتظار حسین قریشی کی زندگی کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت تھی وہ اولیاءکرام سے سچا پیار کرتے تھے ان کی اتباع میں زندگی گزارنا ان کا مشن تھا اللہ کے نیک بندوں سے محبت اور اللہ کی مخلوق سے چاہت کے زریعے انہوں نے اپنی زندگی اور آخرت سنووارنے کی کوشش کی تھی خالد اشرف خان نے کہا کہ مختلف مذہبی فرقوں کے درمیان نفرت کی بجائے محبت کا جو درس انہوں نے دیا وہ تاریخی مثال ہے جبکہ دیگر مقررین نے کہا کہ میاں انتظار حسین قریشی کی نشانی میں مجلس شہریان ملتان کی صورت میں موجود ہے اور اس تنظیم کے زریعے اجتماعات منعقد کرکے اور شہریوں کی خدمت کرکے ان کے نام کو زندہ رکھا جائے گا اس موقع پر علامہ انتظار حسین قریشی اور ان کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور مختلف علماءو مشائخ نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*