نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ملک وقوم کی باگ ڈورسنبھال سکتے ہیں: ملک محمد ا صغرمانسوی

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ملک وقوم کی باگ ڈورسنبھال سکتے ہیں: ملک محمد ا صغرمانسوی
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان ) پاکستان ملک فاﺅنڈیشن پنجاب کے کوآرڈینیٹر ملک محمد ا صغرمانسوی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ملک وقوم کی باگ ڈورسنبھال سکتے ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی سے گیلانی ہاﺅس میں پاکستان ملک فاﺅنڈیشن کے رہنماﺅں کے وفد کے ہمراہ کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر سینیٹر ملک امام دین شوقین کی کاوشوں اور ان کی ہدایت پر پاکستان ملک فاﺅنڈیشن پنجاب کے کوآرڈینیٹر ملک محمد اصغرمانسوی کی قیادت میں پی ایم ایف کے رہنماﺅں پی ایم ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری ملک بلال جبار، وائس چیئرمین سپریم کونسل پی ایم ایف حاجی لیاقت یسین، ملک محمد عمر ناتھا، ملک بہادر علی، ملک حاجی تاج محمد، ملک صادق علی تبسم، ملک محمد اعظم خلجی، ملک شاہد عرفان، محمد اعظم ملک، ارشاد علی ملک ، محمد عمر ملک نے سید عبد القادر گیلانی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عام انتخابات میں ان کی ہر سطح پر سپورٹ کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے کیونکہ گیلانی خاندان نے بالخصوص ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جس پر سید عبد القادر گیلانی نے کہا کہ سینیٹر ملک امام دین شوقین کی کاوش کی وجہ سے ملک فاﺅنڈیشن کی سپورٹ پر ہمیں تقویت ملی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں انہیں اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو انشاءاللہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور الگ صوبہ کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*