حافظ قرآن کے والدین کو نورانی تاج پہنایاجائے گا:علامہ محمد فاروق خان سعیدی

حافظ قرآن کے والدین کو نورانی تاج پہنایاجائے گا:علامہ محمد فاروق خان سعیدی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان )جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے اپنے بندوں کی رہنمائی اور انکی حقیقی فلاح وکامرانی کے لیئے جو صحیفہ حضور ﷺ کے قلب منیر پرنازل فرمایا ہم اسے قرآن مجیدکے نام سے جانتے ہیں ، یہ صحیفہ بیک وقت کتاب بھی ہے اور علم ومعرفت کا آفتاب بھی ، جس کے حفظ کرنے والے کوحافظ قرآن کادرجہ ملتا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ غوثیہ صراط القرآن فرید آباد گنا منڈی ملتان کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ حافظ قرآن کی نسبت سے اس کے والدین کو نورانی تاج پہنایاجائے گا ، جسکی چمک سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری ، جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے ناظم اعلی صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی ، قاری حبیب اللہ صادق ، مولانا خدا بخش عثمان ،، مولانا سید کلیم اللہ شاہ ، مولانا اللہ وسایا فیضی ، علامہ محمد رمضان ، ضیاالباری نے بھی خطاب کیا ، جبکہ صدارت مہتمم مدرسہ عربیہ غوثیہ صراط القرآن علامہ قاری مختیار احمد صادقی نے کی ،یوسی چیئرمین رانا نعیم ، وائس چیئرمین حافظ افضل قریشی ،ڈاکٹر عطاءمحمد ملک ،مختیار احمد نیازی ،رانا غلام رسول تھے ، جلسہ کے اختتام پر دستار بندی بھی کی گئی ، اورتنظیم المدارس کے زیر اہتمام امتھانات کامیاب ہونے والے طلباءمیں اسناد وانعامات تقسیم کیئے گے ، آخر میںملکی استحکام کے لیئے دعا کی گئی ، ملک بختیار عاصمی قادری ، اور نعمان مختیار قادری نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*