حالات بتا رہے ہیں کہ شریف خاندا ن کا ٹھکانہ اب جیل ہوگا: شاہ محمود قریشی

 

حالات بتا رہے ہیں کہ شریف خاندا ن کا ٹھکانہ اب جیل ہوگا: شاہ محمود قریشی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک دشمنی پر مبنی جو راز دل میں تھے وہ انہوں نے افشا کردیئے یہی وہ راز تھے جو وہ چھپائے ہوئے تھے ایسے نااہل شخص کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے جس کی وجہ سے کروڑوں عوام کی دل آزاری ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان وسیم ممتاز کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے بات چیت میں کیا قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی وفات پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی جبکہ اس موقع پر فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، معروف سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پوری قوم شریف خاندان کے بدنیتی پر مبنی چہروں کو پہچان چکی ہے حیران کن صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، میاں شہباز شریف اور ان کے درباری ملاں یہ واویلہ کررہے ہیں کہ ان کے بیان کو توڑ موڑ کر بیان کیا گیا لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ شریف خاندان کا اب ٹھکانہ جیل ہوگاجو نااہلی کے باوجود بھی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*