آئی ایس او کے زیر اہتمام ملتان میں بھی یوم امریکہ مردہ باد منایا گیا، امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش

آ ئی ایس او کے زیر اہتمام ملتان میں بھی یوم امریکہ مردہ باد منایا گیا، امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا ملتان پریس کلب کے سامنے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر نسیم کربلائی، ڈویژنل صدر برادر ڈاکٹر موسی کاظم، مجلس وحدت مسلمین جنو بی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے اور امریکہ اسرائیل، بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی دریں اثناءملتان پریس کلب میں رہنماﺅں برادر نسیم کربلائی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، ڈاکٹر موسی کاظم نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت کے زریعے فلسطینیوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد اور قتل عام کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل اور امریکہ ، بھارت پر عائد ہوتی ہے امریکہ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کی وجہ سے عالم اسلام شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ پاکستان کے عوام بھی امریکہ کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں جب تک ہماری قوم متحد نہیں ہوگی ہمارے اوپر کالے انگریز مسلط رہیں گے امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں گھسیٹ کر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے جو پاکستان میں داعش کی راہ ہموار کرنے کی امریکی اور ہندوستانی سازش کا حصہ ہے اس موقع پر انہوں نے میاں نواز شریف کے متنازعہ بیان کی بھی شدید مذمت کی اور غداری کا مقدمہ درج کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا اور دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*