راشد رحمن ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے:جوائنٹ ایکشن کمیٹی

 

راشد رحمن ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے:جوائنٹ ایکشن کمیٹی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)جوائنٹ ایکشن کمیٹی، سول سوسائٹی ، اقلیتی نمائندگان، وکلاء، صحافی، خواتین کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار ، غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرنے والے عظیم انسان ایک عہد سازشخصیت راشد رحمن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے کے سلسلے میں ملتان پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سماجی شخصیت راشد رحمن ایڈووکیٹ کی مظلوم طبقات کے لئے سماجی خدمات کو سراہا اس موقع پر حیدر تھہیم ، زہرہ سجاد زیدی ،جمشید رضوانی، پروفیسر صلاح الدین حیدر، محمد حسین کھوکھر، نذیر احمد، لبنی خان، جودت سید، محمد اکمل، فیصل محمود، کامریڈ یامین، محمد اقبال، مقبول حسین بھٹی، رانا عمران، ہائسن پیٹڑ، سرفراز کلیمنٹ، جمیل احمد، شاہد لودھی، خرم اکرم ، یائی سینٹ پیٹڑ، ، حسن ارشد ودیگر نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس کے موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ راشد رحمن صرف ایک طبقے کی آواز نہیں تھے بلکہ ان کا شخصٰت کا پھیلاﺅ پاکستان بھر کے کمزور اور پسے ہوئے لوگوں کو جوانصاف کی فراہمی انہوں نے دی وہ خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا انسانیت اور انسانوں سے محبت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور آج بھی مظلوم لوگ راشد رحمن کی خدمات کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے بغیر کسی خوف و خطر کے ان لوگوں کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہم اس پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راشد رحمن ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*