ماہِ رمضان میں مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے:ناصر میاں خان نقشبندی

ماہِ رمضان میں مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے:ناصر میاں خان نقشبندی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ ماہ ِ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت اوررحمتوں کا مہینہ ہے۔یہ ماہِم مقدس نیکیوں کا موسم بہار اور رحمت خداوندی کا بہت بڑا زریعہ ہے۔وہ مسلمان بدقسمت ہے جو ماہِ رمضان پائے اور پھر بھی اپنے رب کو راضی نہ کرسکے۔متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ روزہ ہمیں تقویٰ،ایثار،تزکیہ نفس اور انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ہمیںماہِ رمضان میں مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں عبادات اور صدقہ و خیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام رضائے الہی کا سبب ہے۔ہمیں اس مہینے میں عبادات کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔سیمینار میں متحدہ میلاد کونسل کے قائدین راﺅ محمد عارف رضوی،قاری غلام شبیر سواگی،میجر محمد اقبال چغتائی،حاجی عبدالصمد حامدی،قاری توفیق حامدی،ضیاءالدین حامدی،فریدالدین حامدی،حافظ منظوررالہی،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،صاحبزادہ اشرف،محمد تسلیم عطاری،محبوب علی،مسعود خالد علوی،قیوم حامدی،غلام حسین فریدی،عبدالرزاق حامدی،فیاض حامدی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*