ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پایا جائے:پروفیسر محمد حنیف چوہدری

 

ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پایا جائے:پروفیسر محمد حنیف چوہدری
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام استقبال رمضان کانفرنس زیرصدارت قانون دان پروفیسر محمد حنیف چوہدری انعقاد پذیر ہوئی جبکہ علامہ سید رشید ارشد کشمیری، علامہ عبدالحق مجاہد، پروفیسر عبدالماجد وٹو، پیر عامر محمود نقشبندی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، انجینئر کاشف حیدری، مولانا ابوبکر عثمان، سلیم درباری، عامر شہزاد صدیقی، تاج محمد تاج صدارتی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حنیف چوہدری اور علامہ رشید کشمیری نے کہا کہ رب العزت کی خاص کرم نوازی ہے کہ مسلمانوں کو ماہ رمضان عطا ہوا، نیکیوں کا موسم بہار آ رہا ہے۔ علامہ عبدالحق مجاہد اور عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ احترام رمضان کا تقاضا ہے کہ ہم رمضان کے روزے رکھیں اور اپنی زندگیوں کو اسلام کے مکمل تابع کر لیں کیونکہ رمضان المبارک تجدید کا بہترین ذریعہ ہے، پڑوسیوں کا محتاجوں کا، یتیموں کا خیال رکھا جائے، حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے اور مہنگائی کے جن پر قابو پایا جائے اس ماہ مقدس میں رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دعا کرنی چاہئے کہ ہمارا وطن ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رہے اور پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے اس موقع پر تاج محمد تاج، مخدوم ارشد قریشی، نور الامین خاکوانی، سرفراز گل، زاہد وقاص کشمیری شریک تھے۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*