نواز شریف کو پاگل پن کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ہیں: ملک نسیم حسین لابر ایڈووکیٹ

 

نواز شریف کو پاگل پن کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ہیں: ملک نسیم حسین لابر ایڈووکیٹ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)پیپلزپارٹی ملتان کے صدر ملک نسیم حسین لابر ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی،ساجد بلوچ، خلیل راں، ضلعی سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ارشد مغل، عثمان بھٹی، ملک ندیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف دیئے جانے والے جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف کو پاگل پن کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ہیں، پاکستان ہمیشہ ہمسائے ممالک کے ساتھ امن ومحبت کا رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہے ہمارا ملک آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترجیح دی ہے، نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نے اتنا اندھا کر دیا کہ وہ مودی کی محبت میں پاگل ہو چکا ہے۔ نواز شریف اینڈ کمپنی وقت سے پہلے سیاسی شہادت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کو سیاسی شہادت نصیب نہیں ہو گی، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی نواز شریف کی ہرکوشش ناکام ہو چکی اب ایسے جھوٹے بیانات دے کر ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے، پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے اس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے گا، عوام نے نواز شریف کو یکسر مسترد کر دیا ہے، نواز شریف عوام کو اکسانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر چکے ہیں لیکن عوام اس لٹیرے کو جان چکی ہے کہ یہ اقتدار کی خاطر کسی حد تک جا سکتا ہے ایسے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات جاری کر کے نواز شریف اداروں کو بلیک میل نہیں کر سکتا اس کے خلاف فوری طور پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرے اور الطاف حسین کی طرح اس پر بھی جلسوں سے خطاب پر فوری پابندی عائد کی جائے اور اس کے بیان کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*