پاکستان میں چین کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں چین کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پاکستان میں چین کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاﺅ جنگ نے اسلام آباد میں گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی علاقائی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کہا بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ پائیدار اور دوستانہ تعلقات قائم کئے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے ہم برابری کی سطح پر تمام ملکوں سے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*