گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں”سائنسی نمائش “ کا افتتاح

 

گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں”سائنسی نمائش “ کا افتتاح
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر سید محمدباقر جعفری نے کہا ہے کہ دورجدید کی ایجادات وسائنسی تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے جدید تعلیم کوعام کرنا ہوگا ،دورنئی ،نسل کواس سائنسی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں منعقدہ ”سائنسی نمائش “ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو میں کہا اس موقع پر پرنسپل گورنمنت ملت کالج ملتان پروفیسر چوہدری محمداسلم ،پرنسپل گورنمنٹ کالج قادرپورراں پروفیسر مہر نور احمدجوتہ ،صدرینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم ،جنرل سیکرٹری میاں وقاص فرید قریشی ،وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر شیخ خلیق الزمان ودیگر سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجودتھا پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز پروفیسر سید محمدباقرجعفری نے سٹالز کاوزٹ کیا اورنوجوانوں کی سائنسی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں میں دنیا کے کسی ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ضرورت ان کومواقع فراہم کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے آخر میں گورنمنٹ کالج سول لائنز ،گورنمنٹ کالج قادرپورراں اورگورنمنٹ ملت کالج ملتان کے سٹاف اوردیگر طلباءمیں تحائف تقسیم کئے گئے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*