آج مانچسٹر ۔۔۔۔انگلینڈ میں ھونے والے بہت ہی بڑے جلوس میں شرکت

یہ جلوس اسلام کے مخالفت کرنے والوں کے خلاف تھا۔ یعنی اسلام کے حق میں تھا۔ زیادہ تعداد انگریزوں کی تھی جو آج جلوس نکالنے آئے تھے کہ دوسرے ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں سے اچھا سلوک کیا جائے۔ ان میں سے اکثر نے نعرے یہ لگائے کہ ھماری سڑکیں ھماری ھمیں اور اس پر چلنے کا حق ہر انسان کو ھے۔ چاہے وہ عیسائی ھو، مسلمان ھو یا ہندو ھو۔ اس میں مانچسٹر کی بہت سی ٹریڈ یونینز جس میں انگلینڈ کی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم نیشنل یونین آف جرنلسٹ نے بھی شرکت کی۔ RAPAR جو پناہ گزینوں کے ساتھ سال ہا سال سے کام کر رہی ھے ، ورکرز کی یونیسن، یونائیٹ اور بیسیو اور تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ اور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت کسی ایک مذہب کی میراث نہیں بلکہ انسانوں کی آپس میں دوستی سے بڑا مذہب ھے

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*