ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ماہ رحمت میں باران رحمت سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ماہ رحمت میں باران رحمت سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے
ملتان(نمائندہ سرائیکستان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ماہ رحمت میں باران رحمت سے روزہ داروں کے چہروں پر رونق آگئی با ران رحمت اور دن بھر بادلوں کے چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہواﺅں کے چلنے کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ماہ رمضان المبارک کے پہلے روز روزہ داروں کا مساجد ، مدارس اور خانقاہوں میں بے حد رش رہا جبکہ دوسری نماز تراویح کے موقع پر مساجد ،مدارس اور خانقاہوں میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر علماءکرام نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعائیں کرائیں جبکہ مخیر حضرات کی جانب سے مساجد،مدارس ودیگر مقامات پر روزہ داروں کو روزہ کھلوانے کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر چھوٹے چھوٹے بچوں نے بھی روزہ رکھا علاوہ ازیں مارکیٹوں، بازاروں میں بھی تاجروں کی جانب سے روزہ داروں کو روزہ کھلوانے کے لئے ٹھنڈے پانی، مشروب اور کھجور کا اہتمام کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*