ملتان کے رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کی عدم فراہمی، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی کئی اشیاءغائب

ملتان کے رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کی عدم فراہمی، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی کئی اشیاءغائب
ملتان(نمائندہ سرائیکستان ) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی روزہ داروں نے سحری و افطار کے لئے رمضان بازاروں، یوٹیلیٹی سٹورز، چھوٹی بڑی سبزی منڈیوں کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے رمضان بازاروں، یوٹیلیٹی سٹورز اور چھوٹی بڑی سبزی منڈیوں میں دن بھر شہریوں کا رش رہا تاہم رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کی عدم فراہمی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی بعض اشیائے صرف کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے واضح رہے کہ یو ٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی کے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاءضروریہ 5 سے 10 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیںتمام یوٹیلٹی اسٹورز پر فی کلو چینی 51 روپے میں دستیاب ہے جب کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56 روپے فی کلو ہے، دال چنا پر 25 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد یہ 120 کے بجائے 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہے اسی طرح دال مونگ 90، دال ماش 105، دال مسور 80 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ مارکیٹ میں ان دالوں کی قیمت بالترتیب 115، 140 اور 115 ہے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سفید چنے 140، بیسن 120، کھجور (آدھا کلو) 75 روپے فی پیکٹ، سپر باسمتی چاول 110 روپے، سیلا چاول 115 روپے اور ٹوٹا چاول 63 روپے فی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیںجبکہ چائے (950 گرام لپٹن) مارکیٹ میں 840 روپے فی پیکٹ میں دستیاب ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس پر 84 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد 950 گرام لپٹن کا پیکٹ 756 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ٹپال چائے کا 950 گرام کا پیکٹ 761 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس پر 79 روپے سبسڈی دی گئی ہے اسی طرح مصالحہ جات کی قیمتوں پر 10 فیصد، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 80 روپے، مختلف برانڈز کے گھی پر 15 روپے اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل پر 10 روپے فی لیٹر تک کی خصوصی بچت دی گئی ہے حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دیئے جانے کی وجہ سے گذشتہ روز ملتان میں بھی یوٹیلیٹی سٹوروز پر اشیائے صرف کی خریداری کا عمل دن بھر جاری رہا اسی طرح رمضان بازاروں میں شہریوں کو اشیائے خوردونوش میں سبسڈی دیئے جانے کی وجہ سے شہریوں کا رمضان بازاروں میں رش رہا تاہم رمضان بازاروں میں بھی بالخصوص آٹے اور چینی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*