پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک ، 6فوڈ پوائنٹس سر بمہر، 2لاکھ سے زائد جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک ، 6فوڈ پوائنٹس سر بمہر، 2لاکھ سے زائد جرمانے
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزساﺅتھ کی سر براہی میںجنوبی پنجاب میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے زنگ آلود مشینری ، مضرِ صحت کیمیکلز کے استعمال ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے رشید سوڈا واٹر فیکٹری جبکہ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،زائدالمعیاد اشیاءکی موجودگی ،مس برانڈنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پرکوہ نور مینگو جوس یونٹ کو سر بمہر کر دیا۔ضلع ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہی کاروائیوں کے دوران ممنوعہ اشیاءکی فروخت،ناقص سٹوریج،غلط لیبلنگ اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پرکینٹ فوڈ کو سیل کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کر تے ہو ئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زنگ آلود مشینری ،مضرِصحت اجزاءکے استعمال ،سٹوریج کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پر یامین لیمن سوڈا واٹر جبکہ آر او فلٹرز کی عدم موجودگی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے کی وجہ سے زندگی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سر بمہر کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر او فلٹرز کی عدم مو جودگی،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے کی و جہ سے رضا آئس فیکٹری کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ملتا ن کی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو60,000کے جرمانے عائد کیے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میںچیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،صفائی کے ناقص انتظامات،غلط لیبلنگ،ممنوعہ اشیاءکی فروخت اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر157,500کے جرمانے عائد کیے ۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 6000مضر صحت کاربونیٹد ڈرنکس،620کلو مینگو جوس،300لٹر ناقص مشروبات،145ساشے گٹکا،35کلوملاوٹی مصالحہ جات، ناقص آئل، حشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاءتلف کر دی گئیں۔ مزید برآں کارروائیوں کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوںپر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*