آخری سانس تک اپنے والد کا مشن جاری رکھیںگے : سید یوسف رضا گیلانی

آخری سانس تک اپنے والد کا مشن جاری رکھیںگے : سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک ہماری سانسیں باقی ہیں اپنے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہیں گے اور حضرت بی بی فاطمہ ؑ کے یوم وصال کے موقع پر دستر خوان سجاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی سی گراﺅنڈ میں اپنے والد بزرگوار مخدوم سید علمدار حسین گیلانی مرحوم کی 40ویں برسی کے موقع پر منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میرے والد اسی دن حضرت بی بی فاطمہ ؑ کا دسترخوان اپنے ہاتھوں سے سجاتے تھے اور گذشتہ40سال سے ہمیں بھی اللہ تعالی نے یہ توفیق دی ہے کہ ہم دستر خوان سجاتے ہیں اور ہمارا خاندان تا حیات یہ دستر خوان سجاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے عمائدین اور اہلیان ملتان شریک ہیں اور میں تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس غم میں شریک ہوئے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ہم غوث پاک ؒ کی نسبت کے حوالے سے یہاں موجود ہیں خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کا زکر اچھے الفاظ میں ہورہا ہے جنہوں نے مخلوق کی خدمت کی اللہ اور اس کے رسول کے فرامین پر چلے اور گیلانی خاندان بھی آج اسی روایات کو جاری رکھے ہوئے ہے علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ مخدوم سید علمدار حسین گیلانی نے تحریک پاکستان اور ان کے لخت جگر سید یوسف رضا گیلانی نے استحکام پاکستان کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا آپ سرائیکی خطے کے محسن اعظم ہیں گیلانی خانوادے کی دینی ،سیاسی، تعلیمی، سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا علامہ سعید احمد فاروقی اور علامہ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے بھی مخدوم علمدار حسین گیلانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*