بلاول بھٹو کراچی مصروفیا ت کے باعث علمدار حسین گیلانی کی برسی میں شرکت نہ کر سکے ، ملتان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

بلاول بھٹو کراچی مصروفیا ت کے باعث علمدار حسین گیلانی کی برسی میں شرکت نہ کر سکے ، ملتان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں اچانک مصروفیات کے باعث ملتان نہیں آ سکے اور انہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی چالیسیوں برسی کے اجتماع میں شرکت نہیں کی واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی ملتان آمد کے باعث برسی کے اجتماع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی ایم سی سی گراﺅنڈ کو چاروں طرف سے پولیس نے گھیرے میں لے رکھا تھا مین داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے اور ایم سی سی گراﺅنڈ کے ملحقہ عمارتوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے بلاول بھٹو کو سٹیج تک لانے کے لئے ایم سی سی گراﺅنڈ کے ابدالی روڈ کے راستے کا انتخاب کیا گیا تھا جہا ں بلاول بھٹو کا زاتی سیکیورٹی سٹاف اور اعلی پولیس حکام تعینات تھے سٹیج کے سامنے تقریبا ً15فٹ کی جگہ کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا تھا اسی طرح ائیر پورٹ سے لیکر ایم سی سی گراﺅنڈ تک کے راستے پر تمام تجاوزات اور گاڑیاں ہٹا دی گئی تھیں لیکن جب شام 6بجے اچانک اطلاع ملی کہ بلاول بھٹو کراچی میں چند اہم لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے باعث ملتان نہیں آ رہے تو سیکیورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ خواتین و حضرات جیالے جو بلاول بھٹوکے استقبال کے لئے گلدستے لیکر ائیر پورٹ پہنچے تھے انہیں مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*