سلطانہ شاہین کی حمزہ شہباز سے ملاقات ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سلطانہ شاہین کی حمزہ شہباز سے ملاقات ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدروایم پی اے سلطانہ شاہین نے لاہورمیں پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں ملتان وجنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرحمزہ شہبازنے سلطانہ شاہین کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا،حمزہ شہبازکا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہمیشہ مسلم ن کا قلعہ رہا ہے اور عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اس خطے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، الیکشن کے دنوں میں حلقہ میں آ کر عوام کو سبز باغ دیکھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سیاسی شعبدہ بازوں نے گزشتہ الیکشن میں منہ کی کھائی تھی اور آ نے والے الیکشن میں بھی ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کارکنان گھر گھرمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کا پیغام پہنچائیں،آنے والا الیکشن مسلم لیگ ن کا ہی ہے۔اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے حمزہ شہبازکو دورہ ملتان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*