کرپٹ مافیا طاقتور ہے لیکن قوم اس کا سر کچلنے کے لیے تیار ہوگئی ہے : لیاقت بلوچ

 

کرپٹ مافیا طاقتور ہے لیکن قوم اس کا سر کچلنے کے لیے تیار ہوگئی ہے : لیاقت بلوچ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا بڑا طاقتور ہے لیکن اب پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن ناسور ہے اس کا سر کچلے بغیر ملک و ملت ترقی نہیں کر سکتا ۔ریاستی ادارے آئین ، جمہوری عمل اور انتخابات کے بروقت انعقاد کو چھیڑے بغیر سب کے احتساب کا عمل جاری رکھیں ۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کو بحرانوں اور کرپشن کی دلدل سے نجات دلائے گی ۔ ہم سود ، قرضوں اور بدعنوانیوں کی بیساکھیاں توڑدیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام عالمگیر نظا م اور انسانوں کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ قرآن کتاب انقلاب اور ریاستی نظام کو انصاف کے ساتھ چلانے کے لیے مضبوط بنیاد ہے ۔ عالم اسلام قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کر کے ذلیل و خوار ہے ۔ پوری امت قرآن وسنت کی بنیادپر متحد ہو جائے تو سب بحران ٹل جائیں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکر ٹری اطلاعات(جنوبی ) پنجاب کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک بھارت بارڈر پر انسانی جانوں کے المیہ اور درپیش خطرات پر احتجاج کیا اور کہاکہ نریندرمودی انسانوں کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور دہشتگردی پھیلانے کا ماہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے بھارت پورے عالمی امن کے لیے خطرناک بن گیاہے ۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اور بھارت کو ظلم سے روکے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*