کونسلر رانا شاہد ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

کونسلر رانا شاہد ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) یونین کونسل 75جنگل براہ کے کونسلررانا شاہد کاسینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان، پیپلز پارٹی اور سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، گذشتہ روزیونین کونسل 75جنگل براہ کے کونسلر رانا شاہد کے ہمراہ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعبد القادر گیلانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عوام آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کی خاطر نعروں کو عملی جامہ پہنایااور (ن) لیگ نے سوائے لوٹ مار، کرپشن کے سوا اور کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج میاں نواز شریف کے بڑے بڑے قریبی ساتھی انہیں چھوڑ کر جارہے ہیں پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں غریب عوام، مزدور، کسان کی جماعت ہے جس نے نہ صرف غریب عوام، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر اقداما ت کئے اور کسان کی خوشحالی کے لئے انقلابی کردار ادا کیا عوام نے پیپلز پارٹی کو آنے والے عام انتخابات میں موقع دیا تو پیپلز پارٹی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جائز مقام دے گی اس موقع پر ملک آصف لابر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کونسلر رانا شاہد نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت، سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی کی قیادت پر مکمل بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*