یوسف رضا گیلانی کے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 40ویں برسی بڑا سیاسی اجتماع بن گئی ، ہزاروں افراد کی شرکت

یوسف رضا گیلانی کے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 40ویں برسی بڑا سیاسی اجتماع بن گئی ، ہزاروں افراد کی شرکت
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے والد بزرگوار تحریک پاکستان کے رہنما مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 40ویں برسی بڑا سیاسی اجتماع بن گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی درگاہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے صدارت کی جبکہ امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے اجتماعی دعا کرائی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی، ناظم اعلی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی ، علامہ سعید احمد فاروقی، علامہ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مظہر جاویدسیال نے خطاب، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی، غلام شبیر قادری، شوکت سعیدی، حامد علی سعیدی، ثقلین مہروی ، قاری سعید نقشبندی نے ہدیہ نعت ، قاری محمد عبد الغفار نقشبندی نے تلاوت کلام پاک ، قاری سعید سرمد اور قاری عبد الرﺅف قریشی نے ختم شریف پڑھااجتماع میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، سجادہ نشین درگاہ حضرت تونسہ شریف ؒ خواجہ عطاءمحمد تونسوی، درگاہ حضرت مولانا حامد علی خان ؒ کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری احمد میاں، درگاہ حضرت نواب سخی ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ذوہیب گیلانی کے علاوہ سید احمد مجتبی گیلانی، سیدعبد القادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی،سید علی حید رگیلانی، سید علی قاسم گیلانی، نتاشہ دولتانہ، ملک عامر ڈوگر، خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر جاوید صدیقی، مخدوم سہیل گیلانی، شاکر حسین شاکر، حا جی احسان الدین قریشی،میاں کامران عبد اللہ مڑل، میاں طارق عبد اللہ، نعیم خان، ضیغم گیلانی، ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، حبیب اللہ شاکر، مرزا عزیز اکبر بیگ،شیخ محمد فہیم ، مہر اقبال سرگانہ (ایڈووکیٹس ) ڈاکٹر ہارون بابر، خالد حنیف لودھی، مفتی عبد القوی، میجر (ر ) معین السلام بخاری، شاہ رخ ملک، کامران عبد اللہ مڑل، میاں جمیل احمد، عثمان بھٹی، آصف رسول اعوان، راﺅ ساجد علی، مخدوم سید صدرالدین گیلانی، ملک عاشق شجرا، ملک الطاف کھوکھر،خواجہ نور مصطفی، ملک سلیم لابر، ملک جمال لابر، ڈاکٹر فہیم بابر، سید مطلوب بخاری، طلحہ فہیم، حاجی خلیل راں،ملک سجاد حسین، نذر محی الدین بھٹہ، غوث محی الدین بھٹہ، میاں عرفان شفیع،ملک اسلم ڈوگر، خواجہ شیراز، ملک ارشد راں، ایم سلیم راجہ، سردار عاشق بلوچ، یوسف رونگھا،ناصر خان بادوزئی،غلام مصطفی چوہان، بیرسٹر سلمان قریشی،حاجی لطیف انصاری، عامر محمود نقشبندی، عامر شہزاد صدیقی، قاری سعید نقشبندی، حسنین خان، میاں اعجاز شفیع، ملک ندیم اختر، ساجد بلوچ، چوہدری یسین ، تابش درانی، ریاض عطاری، رئیس قریشی، عبد الرﺅف لودھی، طاہر کھوکھر، ڈاکٹر خالد کھوکھر، رانا فراز نون، شیخ عمران ارشد، محمدعیسی بھٹہ، سلیم بلالی، خواجہ عمران ، نواز بھٹی ،میاں جاوید قریشی سمیت ہزاروں معززین نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی اور مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی دینی، تعلیمی، سیاسی، سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس موقع پر وادی نیلم میں شہید ہونے والے طلبہ و طالبات کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*