ایک امیدوار کے دو حلقوںسے الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے : شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب


ایک امیدوار کے دو حلقوںسے الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے : شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب
ملتان( نمائندہ سرائیکستان) شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے سربراہ معظم کامران خان بابر ، دیگر رہنماوں شیخ محمد انعام اللہ ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ،عرفان الحق حقانی ودیگر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کوچاہیئے کہ وہ عام انتخابات میں ایک ہی امیدوار کے دوحلقوں میں الیکشن لڑنے پر پابندی کے احکامات جاری کریں ،آئندہ عام انتخابات میں ایک سے زائدحلقوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی ہونی چاہیئے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ بعض سیاستدان ایک سے زائد الیکشن لڑتے ہیں جنکے عزائم ذاتی مفادات ہوتے ہیں اور یہ لوگ عوام کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں ، دو حلقوں سے جیتنے پر ایک کو لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے جس پر ضمنی الیکشن کے لیئے ملک وقوم کے خزانے کو ٹیکہ لگایاجاتاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اور عوام کی بارہا تذلیل کا عمل اب ترک کیا جانا چاہیئے ، عوام کو بھی چاہیئے کہ ایسے مفاد پرست لوگوں کو یکسر مسترد کردیں ، شہری حقوق کونسل یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں صوبائی یا قومی ایک سے زائد نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ہو چیف جسٹس بھی اسکے احکامات جاری فرمائیں اور یہی قانوں بھی بنایا جائے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*