فخر وسیب عابدہ حسین بخاری کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا احسن اقدام ہے: افضال احمد

فخر وسیب عابدہ حسین بخاری کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا احسن اقدام ہے: افضال احمد
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) فخر وسیب عابدہ حسین بخاری کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا احسن اقدام ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وسیب کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ خالصتاً سرائیکی لیڈر کا پیپلز پارٹی جیسے بڑے پلیٹ فارم میں شامل ہونا ضرروری تھا تا کہ بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے صوبے کی بات ایوانوں تک با آسانی پہنچائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ینگ سماجی رہنما و دانشور افضال احمد نے عابدہ حسین بخاری اور مطلوب بخاری کو پیپلز پارٹی سٹی سیکرٹریٹ ملتان شعبہ خواتین پیراں غائب روڈ فیصل کالونی میں مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عابدہ حسین بخاری وسیب کی واحد خاتون لیڈر ہیں جو ہر عام و خاص کی آواز اٹھاتی ہیں اور ان کے حقوق کی جنگ لڑتی ہیں۔ عابدہ حسین بخاری جیسی نڈر اور بے باک خاتون کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی کیلئے فخر کا باعث ہے۔ عابدہ حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس کا مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہو کر ملکی مسائل کو فوری حل کریں گے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*