ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی : قربان فاطمہ

ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی : قربان فاطمہ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین وومن ونگ کی سٹی صدر قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی بہت جلد اپر پنجاب میں بھی صفایا ہوجائے گا ملک وقوم کے خلاف سازشیں کرنے اور کرپشن و لوٹ مار میں ملوث کرپٹ حکمرانوں کو عوام عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائش گا ہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والے پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں سے کیااس موقع پر پی ٹی آئی کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، میجر (ر ) مجیب احمد خان، سلیم کملانہ، موسی خان، عمر خان، شیراز خان ملیزئی ودیگر نے انہیں مبارکباد دی قربان فاطمہ نے مزید کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر انہوں نے نہ صرف ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی بھی دعا مانگی انشاءاللہ بہت جلد کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*