نگران حکومتوں کے لئے قوم پرستوں سے بھی مشاورت کی جائے:سرائیکستان صوبہ محاذ

نگران حکومتوں کے لئے قوم پرستوں سے بھی مشاورت کی جائے:سرائیکستان صوبہ محاذ
ملتان(نمائندہ سرائیکستان)سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماو_¿ں خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ کرنل ( ر ) عبدالجبار عباسی ‘ پروفیسر شوکت مغل‘ ملک ممتاز جائی ، سید مہدی الحسن شاہ ، عاشق بزدار ‘ راشد عزیز بھٹہ اور ظہور دھریجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومتوں کے لئے قوم پرستوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنو کریٹ یا ریٹائرڈ ججوں کے مقابلے میں سرائیکی قوم پرست وسیب کے مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان صوبہ محاذ کا عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے آئندہ اجلاس میں تمام سرائیکی جماعتوں کو مدعو کیا جا رہا ہے اور ہم متحد ہو کر صوبہ سرائیکستان کے لئے جدوجہد کریں گے۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*