پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی:سید عبدالقادر گیلانی

 

پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی:سید عبدالقادر گیلانی
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور انشاءاللہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی نے ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے اور تخت لاہور نے صرف لاہور کو ہی پورا پاکستان سمجھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 80محمد پور گھوٹہ میں کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دیگر رہنماﺅں ملک فہد ڈمراہ،عبدالرحمن خان،قاری عبداللہ،مہر قاسم سیال ودیگرنے بھی خطاب کیا سید عبد القادر گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے الگ صوبہ کے قیام کے لئے
ہمیشہ جدوجہد کی تاکہ اس خطہ کی ترقی ہو اور خوشحالی نظر آئے کسان بدحال نہ ہوں روزگارمیسر ہو تعلیم و صحت کی بہتری ہو شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے مگر اقتدار کے منصب پہ بیٹھے حکمرانوں نے پانچ سالوں میں سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام پریشان حال ہے اور ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں غریب شہریوں کو سستے داموں نہ اشیائے صرف مل رہی ہیں نہ اشیائے خوردونوش میسر ہیں عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی اقتدار پر آکر ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*