حقوق العباد کو پورا کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر

حقوق العباد کو پورا کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک خیروبرکت کا مہینہ ہے جو اپنے ساتھ رحمتیں لے کر آتاہے اور اس مہینے میں اللہ تعالیٰ یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ اچھے کام کے بدلے نیکیاں دونوں ہاتھوں سے لوٹیں۔ اس لئے نہ صرف عبادت و ریاضت سے اس مہینے میں نیکیاں سمیٹی جاسکتی ہیں بلکہ حقوق العباد کو پورا کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے اور اس کےلئے اس مہینے میں صاحب استطاعت لوگوںکا فرض ہے کہ وہ مستحقین کو دل کھول کر ا مداد کریں تاکہ ان کی رمضان اور عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ یہ باتیں انہوں نے رمضان المبارک کے ماہ میں خواتین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیں۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*