پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرے گی:سحرش خان

پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرے گی:سحرش خان
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سحرش خان نے کہا ہے کہ آنے والادور پیپلز پارٹی کا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر خطے کی محرومیاں ختم کرے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی عہدیداروں تحصیل جنرل سیکرٹری ملتان طاہرہ اقبال، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابدہ بتول ، تحصیل نائب صدر کوثر پروین کو انکے عہدوں کے نوٹیفیکیشن تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان میں خواتین ورکرز کو ان کا جائز مقام دیا جا رہا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گھر گھر پارٹی پیغام کو پہنچائیں گی اور آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے ، اس موقع پر مجیدہ بیگم اور نجمہ چوہدری سمیت دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*