ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے غیرآئینی انتخابی شیڈول کو مسترد کرتے ہیں:رانا قمر عباس

 

ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے غیرآئینی انتخابی شیڈول کو مسترد کرتے ہیں:رانا قمر عباس
ملتان(نمائندہ سرائیکستان ) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے غیرآئینی انتخابی شیڈول کو مسترد کرتے ہیں۔ صرف ایسے الیکشن کو قبول کریں گے جس میں تمام ڈھرے شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار آل پنجاب ہیڈز اینڈ ٹیچرز سپریم کونسل کی میزبانی میں منعقدہونے والی آل تعلیمی پارٹیز کی سربراہ کانفرنس میں شرکا نے کیا۔ کانفرنس کی صدارت آل پنجاب ہیڈز اینڈ ٹیچرز سپریم کونسل کے چیئرمین رانا قمر عباس نے کی۔ شرکا نے کثرت رائے سے قرارداد منظور کی کہ ایسے الیکشن کا حصہ نہ بنا جو جو ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردے۔ غیرقانونی اور غیراخلاقی الیکشن شیڈول پر نظرثانی کی جائے۔ ہر دھڑا اگر اپنا شیڈول بنا کر الیکشن کرائے گا تو ہیڈ ماسٹرز کے اجتماعی حقوق و مفادات دفن ہو جائیں گے۔ چیئرمین رانا قمر عباس نے کہا کہ ہیڈز کے اجتماعی مفادات کے حصول کےلئے گروہی مفادات کو نظرانداز کردیا جائے۔ صدر جعفر علی نے کہا کہ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کے غیرآئینی انتخابی شیڈول کو مسترد کرتے ہیں۔ سینئر نائب صدر عبدالغفار نے کہا کہ صرف ایسے الیکشن کو قبول کریں گے جو سب دھڑوں کےلئے قابل قبول ہوگا۔ کانفرنس میں ینگ ہیڈماسٹرز کی نمائندگی رانا اسلم انجم ، محبوب اشرف اور رانا جاوید نے کی۔ فرینڈز گروپ کی نمائندگی عابد سیال ، ظفر بابر ، عقیل رضا اور مہر اللہ بخش ڈال کی۔ اتحاد گروپ کی نمائندگی سینئر ہیڈماسٹر عابد فرید بزدار نے کی اور آل پنجاب ہیڈز اینڈ ٹیچرز کی طرف سے رانا قمر عباس ، جعفر علی ، عبدالغفار اور قمر لودھی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*