انتخابی عمل معاشرے کاحسن ، ہیڈ ٹیچرز کا انتخابی عمل قابل تحسین ہے: ریاض احمد خان

انتخابی عمل معاشرے کاحسن ، ہیڈ ٹیچرز کا انتخابی عمل قابل تحسین ہے:  ریاض احمد خان
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان)ڈسڑکٹ اےجوکےشن آفےسر سیکنڈری ریاض احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل معاشرے کاحسن ہے ، ہیڈ ٹیچرز کا انتخابی عمل قابل تحسین ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران برائے سال2018-20 کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی صدارت ڈسڑکٹ اےجوکےشن آفےسر سیکنڈری ریاض احمد خان نے کی انہوں نے ایگزیکٹو گروپ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کابینہ کے عہدیداران صدر عابد فرید بزدار، قمر عباس سینئر نائب صدر ، عاصمہ تبسم سینئر نائب صدر (خاتون)، منور حسین کمال نائب صدر ، سعدیہ احمر نائب صدر (خاتون)، حافظ نیاز احمدخان جنرل سیکرٹری ،جعفر علی جائنٹ سیکرٹری ،فہمیدہ بی بی جائنٹ سیکرٹری( خاتون )، نعیم طاہر خان فنانس سیکرٹری ، عائشہ غازی فنانس سیکرٹری (خاتون) ،عبدالغفار پریس سیکرٹری ، عبدالمجیدسعیدی آڈیٹر کے عہدوںکا حلف لیا ،اس موقع پر نومنتخب صدر عابد فرید بزدار نے کہا کہ ضلع بھر کے ہیڈٹیچرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے اور اپنے عہدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے اور سکول ایجوکیشن ضلع ملتان کے اہداف حاصل کرنے کے لیئے تعلیمی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اس موقع پر خالد محمود ہراج ،رانا الطاف حسین ، مہر الطاف احمد ، رمضان انجم ، افضل خان ، عنایت علی قریشی ، احسان شاہد،ہارون خالد ،ظفر علی گجر ، توقیر ، انس طارق ، محمد اشفاق نواز،افضل خان ، سجاد احمد خان ودیگر بھی موجود تھے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*