حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے مقررین کا سالانہ تقریب سے خطاب

 

حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے مقررین کا سالانہ تقریب سے خطاب
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان)ڈائریکٹر ائیریونیورسٹی ملتان کیمپس پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان ، سیاسی و سماجی رہنما مخدوم شعیب اکمل ہاشمی قریشی، خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم ، رضوانہ تبسم درانی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی سنت کی پیروی ہماری بخشش و نجات کا ذریعہ ہے۔ حضرت محمد ﷺ دونوں جہانوں کے لیے باعث رحمت اور وجہ تخلیق کائنات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام، شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے ائیریونیورسٹی ملتان میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں منعقدہ 15ویں سالانہ دو روزہ جائزہ حسن قرا_¿ت و نعت رسول مقبول ﷺ کے پہلے روز سکول کالجز و مدارس کی طالبات کے درمیان مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمان اعزاز میں خاتون سماجی رہنما عفیفہ شہزاد، انیقہ وردا، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی، وائس چیئرمین ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن سید شوکت شاہ بخاری شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری وقاص فرید قریشی اور رکن زہرا علی نے سرانجام دیئے۔ جبکہ مقابلوں کے منصفین کے فرائض تانیہ عابدی ، مسز رضیہ اور محمدعاصم گولڑوی نے سرانجام دیئے جن کے فیصلہ کی روشنی میں جائزہ قرا_¿ت سکول کی طالبات میں اول مصباح فاطمہ، دوم انیسہ مجید اور سوم ثمن رہیں۔ جائزہ قرا_¿ت کالج و مدارس کی طالبات میں اول اقصیٰ کوثر، دوم زہرااور سوم حافظہ عمارہ احدرہیں۔ جائزہ نعت برائے سکولز میں اول صباءپروین ، دوم مصباح فاطمہ اور سوم پاکیزہ فاطمہ رہیں۔ جبکہ مریم غلام، معصومہ حفیظ، عائشہ فاطمہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ جائزہ نعت شریف کالج و مدارس لیول میں اول شہربانو گورنمنٹ ڈگری کالج بہاولپور، دوم زوہا فداایمز کالج ملتان، سوم سدرہ کنول ذکاءاکیڈمی ملتان اور افشین یوسف کو خصوصی انعام پیش کیا گیا۔ تقریب کے شرکاءمیں رانا محمد حفیظ، محمدارسلان انصاری، مسز نوشابہ باقر، شاہد عباس، شاہد بلال و دیگر شریک تھے ۔دریں اثناءجائزہ حسن قرا_¿ت و نعت شریف کے دوسرے روز آج طلباءکے مابین مقابلہ جات صبح 10بجے ائیریونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوں گے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*