رانا فراز نون کی زیر صدارت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس ، کسی خود ساختہ سرائیکی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے: رہنماﺅں کا اعلان

رانا فراز نون کی زیر صدارت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس ، کسی خود ساختہ سرائیکی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے: رہنماﺅں کا اعلان
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں رانا فراز نون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی امور اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے فیصلہ جات کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر عناےت اللہ مشرقی،سےد عباس رضا مشہدی،رانا عارف کمال نون،ذکاءاللہ انجم ملغانی،اُجالا لنگا،علامہ فضل عباس انصاری،اختر شاہ گےلانی،رانا عاشق نون،ظفر اقبال ہانس،اور عبدالباری جعفری نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سےاسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کسی خود ساختہ سرائیکی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی ۔اور نہ ہی کسی سرائیکی اتحاد کا حصہ بن کر کسی کا آلہ کار بنے گی۔ماضی میں متعدد سرائیکی سیاسی اتحادوں کا انجام قوم کے سامنے ہے۔بلکہ حقیقی اور متفقہ تمام نمائندہ سیاسی سرائیکی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے قیام کی کوشش اور حمایت کی جائے گی،۔سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی تیئس اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام کی جدوجہد رانا فراز نون کی قیادت میں جاری رکھے گی۔سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی 26 مئی کو فاضل پور میں ہونے والی سرائیکی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گی، اور 2 جون کو ایس ڈی پی کے زیر اہتمام پورے وسیب اور کراچی میں سقوط ملتان کی تقریبات اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔اجلاس میں علامہ فضل عباس کی بطور صدر علماءونگ اور محترمہ اجالا لنگاہ کی بطور ممبر سپریم کونسل منظوری دی گئی

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*