مفاد پرستوں کے لئے پارٹی کے درواز ے بند ہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی شیخ ندیم اکبر سے گفتگو

مفاد پرستوں کے لئے پارٹی کے درواز ے بند ہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی شیخ ندیم اکبر سے گفتگو
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں ورکرز کو ٹکٹیں دیں گے مفاد پرستوں کے لئے پارٹی کے درواز ے بند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 9کے چیئرمین و امیدوار 215شیخ ندیم اکبر سے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے شیخ ندیم اکبر کی پارٹی کی خاطر کارکردگی کو سراہا رانا اقبال نون نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مسلم لیگ (ن) نے عملی طور پر اقدامات کئے نوکریاں دیں ، کسانوں کی خوشحالی کے لئے پیکج دیا عوام انشاءاللہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کو سرخرو کرے گی اور بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*