یوسف رضا گیلانی ، شازیہ عابد، بیگم بی اے جگر اور دیگر رہنماﺅں کا سحرش خان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

یوسف رضا گیلانی ، شازیہ عابد، بیگم بی اے جگر اور دیگر رہنماﺅں کا سحرش خان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سحرش خان کے بھائی مہر ناصر سرگانہ کی وفات پر سیاسی ، سماجی شخصیات کی طر ف اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ، سحرش خان سے اظہار تعزیت کے لیئے انکی رہائشگاہ پر سابق وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی ، صدر جنوبی پنجاب شازیہ عابد ، سینئر پارٹی رہنمابیگم بی اے جگر ،شگفتہ حسین ، راضیہ رفیق ودیگر پارٹی رہنماوں نے افسوس کا اظہارکیا اور مرحوم کے لیئے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر غلام عباس سرگانہ ، مظفر علی سرگانہ ، ازور علی ، اصغر علی ، عون رضا ودیگر بھی موجود تھے ، پارٹی رہنماوں کا کہناتھا کہ مہر عباس ایک ملنسار اور بااخلاق شخص تھے ، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*